تحریک انصاف نےعوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کی کال کی حمایت کردی ۔
پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مکمل طور پر طاہرالقادری کے ساتھ کھڑے ہیں ،وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ طاہر القادری کی ڈیڈ لائن کو مکمل سپورٹ کریں گے ، نواز شریف کے خلاف جاری مقدمات آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں ۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ میں حیران ہوں نوازشریف سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہناتھاکہ عدالتی فیصلے پر ان کےماہرانہ تبصرے کی کوئی اہمیت نہیں ،اگرنہاری پائے پر نوازشریف کی رائے لی جائے تو مان بھی لیں ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں نوازشریف عدلیہ کے خلاف تحریک کی تاریخ کابھی اعلان کردیں ،جس دن نوازشریف عدلیہ کے خلاف نکلیں گے اسی دن ہم عدلیہ کی حمایت میں نکلیں گے ۔