جنوبی کوریا کے مشہور بوائے بینڈ کے لیڈ سنگر نے ڈپریشن سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔
27 سالہ پاپ اسٹار جونگ ہیون پیر کو مردہ پائے گئے تھے،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انھوں نے خودکشی کی ہے ۔
جونگ ہیون جنوبی کوریا کے سب سے بڑے پاپ گروپوں میں سے ایک شینی کے لیڈ سنگر تھے۔
جونگ ہیون نے اپنی بہن کو متعدد ٹیکسٹ پیغامات بھیجے، جن میں سے ایک میں کہا گیا ’یہ میرا الوداعی پیغام ہے‘۔
جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق پولیس حکام ان کی موت کو خود کشی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔