وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ آرٹسٹ ہمارا اثاثہ اور ملک کا اصل چہرہ ہیں،قومی ثقافت میں ان کی معاونت وقت کی ضرورت ہے۔
قومی مصوری نمائش سے خطاب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ قومی کلچر پالیسی کا آئندہ 2ہفتوں میں اعلان کردیا جائے گا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ انتہاپسندی،دہشت گردی کے ساتھ ساتھ عدم برداشت کا مقابلہ بھی مل کر کرنا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ کلچر پالیسی کے تحت تمام صوبوں کو ایک پلان دیاجا ئے گا، فلمی صنعت کی بحالی کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کا احیاء صحت مند معاشرے کا عکاس ہے۔