• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری کا عمران خان سے فون پر رابطہ، تعاون کی یقین دہانی

Imran Khan And Tahir Ul Qadri Telephone Contact

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، جس کے دوران عمران خان نے تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، طاہر القادری نے تحریک قصاص کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کو آگاہ کیا ہے جبکہ عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے لیے حصول انصاف کی ہر کوشش میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کے استعفوں کا مطالبہ بالکل جائز اور معقول ہے، تحریک انصاف ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے اصولی مطالبے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے بعد قتل عام کے ذمہ دار کو پہچاننا مشکل نہیں جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک قصاص کی حمایت پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین