• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاری قرار دینےکیخلاف اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

Hearing Will Held Today Against Ashaq Application Of Outlaws

ناقابل ضمانت وارنٹ اور اشتہاری قرار دینے کے حکم کے خلاف اسحاق ڈار کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے ضامن کی جائیداد کی قرقی کا معاملہ بھی سنا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے خلاف اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

اسحاق ڈار کے وکیل کا موقف تھا کہ احتساب عدالت نے نوٹس جاری کرنے کے 10بعد اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ،جبکہ ضابطہ فوجداری کے تحت 30دن کا وقت دیا جانا ضروری تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے ضامن کی جائیداد قرقی کے خلاف ایک دن کا حکم امتناع جاری کیا تھا، جس پر مزید سماعت آج ہوگی ۔

تازہ ترین