ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ یونین جونیئر ماڈل سکول ٹبی شیر خان کے سٹاف کی جانب سےپنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرتقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر ڈپٹی ڈی او حافظ محمد قاسم ، اے ای اومحمد ایوب صدیقی و اساتذہ رہنما ؤں رانا محمد اسلم ساغر، عابد فرید بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازمت میں ریٹائرمنٹ معمول کا حصہ ہے مگر رانا الطاف حسین نے جس طرح محنت، لگن، دیانتداری سے تعلیم کے شعبہ میں اپنے فرائض سرانجام دیئےوہ لائق تحسین ہے، رانا الطاف حسین نے کہا کہ یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے اتنی عزت دی ۔