وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سینیٹ میں بریفنگ بہت اچھا شگون ہے ۔
سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات کی ہم آہنگی ملکی ترقی و استحکام کے لیے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ دہشت گردی کا جن ابھی پوری طرح بوتل میں بند نہیں ہوا ،فیض آباد کا دھرنا ایک ڈراؤنا خواب تھا۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہا ہے ، دہشت گردی کے خلاف ہمیں چوکس رہنے کے ساتھ باہمی یکجہتی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے فیض آباد دھرنے کو ایک ڈرائونا خواب قرار دیا اور کہا کہ یہ دھرنا ملک میں مسلک کی بنیاد پر فسادات بھڑکا سکتا تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کو ختم کرانے کے لئے پوری فوجی قیادت نے مل کر کام کیا ۔