• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں عالمی دہشتگردوں سے ہے ، سراج الحق

Our Figh Not With Politicians But With International Terrorists Sirajul Haq

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ پاکستان کے سیاستدانوں سے نہیں عالمی دہشت گردوں سے ہے ،نوازشریف عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپٹ مافیا سے قوم کی پائی پائی کا حساب ہوگا،چاہیے یہ لوگ غلاف کعبہ میں ہی کیوں نہ چھپ جائیں ،انہیں وہاں سے نکال کر بھی احتساب کریں گے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ہمارا معاشرہ ، ادارے اور سیاست ظالم سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کے قبضے میں ہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ ہمیں گالی گلوچ کی سیاست کے بجائے مستقبل کا سوچنا ہے، سیاست میں گالم گلوچ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نوازشریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ عدلیہ کے بجائے غربت اور دہشت گردی کیخلاف اعلان کریں ، میرا اور آپ کا مقابلہ عالمی دہشت گردوں سے ہے ، جو ہمار ا قبلہ اور قرآن تک چھیننا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست قائم کریں گے، جس میں تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کا 5فیصد ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت میں ملک میں علاج معالجہ، قانونی امداد ، گھر، روزگار اور بڑھاپے کا الاؤنس بھی دیں گے، کرپٹ عناصر اگر غلاف کعبہ میں بھی چھپ گئے تو نکال کر احتساب کروں گا۔

تازہ ترین