شیخوپورہ (نمائندہ جنگ)اسکول کے گٹر میں گر کر بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ بچی کے گرنے کا کسی کو پتہ نہ چلا، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈپر جیون پورہ کے قریب ایک پرائیویٹ گٹرمیں 6سالہ کلاس اول کی طالبہ انعم شہزادی کے گرکرہلاک ہونے کے بعد علاقہ کے سینکڑوں افرادسراپااحتجاج بن گئے جنہوں نے معصوم بچی کی نعش سڑک پر رکھ کر محکمہ تعلیم کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بارے میں بے حسی کے خلاف شدیداحتجاج کیااورشیخوپورہ فیصل آباد روڈکی ٹریفک بلاک کردی مظاہرین نے سخت نعرہ بازی بھی کی۔ بتایاگیاہے کہ طالبہ محنت کش محمدادریس کی بیٹی سکول میں واش روم جاتے ہوئے 20فٹ چوڑے اورپندرہ فٹ گہرے گٹر پرڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے اس میں گرگئی جس کا کافی دیرکے بعدسکول کی انتظامیہ کوپتہ چلا۔