• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، انٹر کے امتحانی فارمز 29جنوری تک وصول کیئے جائینگے

سکھر (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے شعبہ امتحانات کے اسسٹنٹ کنٹرولر کے اعلامیہ کے مطابق پری میڈیکل،پری انجینئرنگ ، کامرس،ہوم اکانامکس اور جنرل گروپس کے ایچ ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹو (گیارہویں اور بارہویں جماعت)کے سرکاری اداروں کے تمام اہل امیدواروں کے سالانہ امتحانات 2018کے لئے امتحانی فارمز29جنوری 2018تک بغیر کسی امتحانی فیس کے وصول کیئے جائینگے ۔اعلامیہ کے مطابق امتحانی فارمزکی وصولی کی مقررکردہ آخری تاریخ کے بعد کسی بھی امیدوار سے امتحانی فار م قابل قبول نہیں ہوگا۔
تازہ ترین