کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) ژوب کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ٹھیکیدار محمود خان مندوخیل نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ژوب کے ٹینڈر سپلائی برائے ایل ای ڈی لائٹ 11 اگست کو ہوئے اور حقداروں کو نظر انداز کردیا گیا اس کا نوٹس لیا جائے ، یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ میں نے پیپرا رولز کے تحت حصہ لیا اور اپنا ریٹ دیا جبکہ پروکیورنگ کمیٹی کے سامنے تمام ٹھیکیداروں کے ریٹ کا اعلان ہوا ، جس میں میرا اور دوسرے ٹھیکیدار جو دفتر ہذا کا مبینہ طور پر منظور نظر ہے کا ریٹ ایک جیسا تھا لیکن دفتر ہذا کا منظور نظر ٹھیکیدار کے قواعد پورا نہیں تھا اور ٹینڈر میں بھی حصہ لینے کا بھی اہل نہیں لیکن دفتر ہذا نے قاعدے اور قانون کے برعکس ایوالوشن رپورٹ میں منظور نظر ٹھیکیدار کو حقدار قرار دیا انہوں نے اپیل کی کہ ٹینڈر منسوخ کرکے حقدار کو آرڈر جاری کیئے جائیں بصورت دیگر ٹھیکیدار براری احتجاج کا حق رکھتی ہے ۔