• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی

Nab Reference Hearing Adjured Till 2nd January Against Ishaq Dar

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی سماعت 2جنوری تک ملتوی کردی ۔ اسلام آبادہائی کورٹ نےگزشتہ روزعدالتی کارروائی پرحکم امتناع جاری کیا تھا۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کارروائی پر حکم امتناع دے دیاہے۔

جج محمد بشیر نے استفسار کیا کیا آپ کو آرڈر کی کاپی ملی ہے؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ آرڈر کی کاپی کے لیے درخواست کی ہے مگر ملا نہیں۔ چھٹیوں کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں تو آرڈر حوالے کردیں گے۔

جج محمد بشیر نے استفسار کیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ تاریخ سماعت کیاہے؟

اس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17جنوری تک کے لیے حکم امتناع دیا ہے۔

جج محمد بشیر نے پوچھا اسحاق ڈار کی طرف سے کوئی آیاہے؟

اس پر نیب پراسیکوٹر نے کہا اسحاق ڈار کی طرف سے کوئی نہیں آیا وہ تو چاہتے ہی یہی ہیں، اب اسحاق ڈار کی نیک نیتی بھی معلوم ہوجائے گی وہ اتنے عرصے میں واپس آتے ہیں یا نہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین