پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جسٹس باقر نجفی رپورٹ پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
آل پارٹیز کانفرنس میں 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد کی حکمت عملی طے ہوگی، ڈاکٹر طاہرالقادری حکومت مخالف تحریک پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریںگے۔
ذرائع کےمطابق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ق لیگ اور جماعت اسلامی کو مدعو کیاجائےگا۔
اے پی سی میں سنی اتحاد کونسل، مسلم کانفرنس اور مجلس وحدت المسلمین ، مسلم لیگ ق سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق کل جماعتی کانفرنس کی حتمی تاریخ کا اعلان طاہر القادری خود کریں گے۔