• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف ہڑتال

Strike Against The Implementation Of Widespread Tax In Gilgit Baltistan

گلگت بلتستان میں ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے ۔

مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کی اپیل پرآٹھ اضلاع گلگت،اسکردو،کھرمنگ، شگر، گانچھے ،غذر،ہنزہ اور نگر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

شہروں اوردیہاتوں میں تمام کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں ،سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم ہے۔

جنرل سیکریٹری مرکزی انجمن تاجران مسعودالرحمان کے مطابق گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات تک احتجاج جاری رہے گا۔

 

تازہ ترین