آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جنرل اسمبلی میں شرمندگی کا سامنا ٹرمپ کا ٹوئٹر اکائونٹ بھی خاموش

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرمندگی کا سامنا کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکائونٹ بھی خاموش ہوگیا ہے ، صدر ٹرمپ کسی بھی معاملے پر ٹوئٹ کرنے کیلئے ہر دم تیار رہتے ہیں تاہم سلامتی کونسل کے بعد جنرل اسمبلی میں بھی امریکی ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے غائب ہوگئے ہیں اور اس معاملے کے تین گھنٹے گذرنے کے باوجود ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاوئنٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ جنرل اسمبلی میں رائے شماری سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو دھمکی دی تھی کہ وہ بیت المقدس کو تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کیخلاف قرارداد کی حمایت نہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید