لاہور(مانیٹر نگ سیل)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔لاہور میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ انہوں نے 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی اورعوامی مسلم لیگ اے پی سی میں شرکت کریں گی،طاہر القادری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ق لیگ، جماعت اسلامی ،ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا-آل پارٹیز کانفرنس کا اصل ایجنڈا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن ہے باقی چیزیں بھی اپنے وقت پر کھل کر سامنے آجائیں گی۔ نوازشریف ہٹیں اور شہباز شریف رہ جائیں تو کوئی فرق نہیں آئے گا۔اس موقع پر۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ اے پی سی میں بھرپور شرکت کریں گے شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑے بدعنوان ہیں۔شیخ رشید نے اسحاق ڈار کو بھی چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بے قصور ہیں تو پاکستان واپس آجائیں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے بڑھنے دیں، اگراسحاق ڈار اتنے ہی پاک صاف ہیں تو انہیں آ جانا چاہیے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔