پنجاب فوڈ اتھارٹی نےگوجرانوالہ میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس سمیت چار بڑے تعلیمی اداروں کی کینٹینوںکو سیل کر دیا ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن نارتھ بلاول ابڑو نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس ، دو نجی یونیورسٹیوں اور ایک کالج کی کینٹین کو سیل کردیا۔
ان کینٹینوں میں روزانہ ہزاروں افراد کھانا کھاتے ہیں، سیل کی گئی کینٹینوںمیں استعمال شدہ اور ناقص کوکنگ آئل اور زائد المیعاد اجزا کا استعمال ہورہا تھا۔
کینٹینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور کام کرنے والے ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی موجود نہ تھے۔
کینٹین مالکان کی جانب سے وارننگ نوٹس کے باوجود صفائی کے انتظامات نہیں کیے گئے تھے جس پر آج کارروائی کی گئی۔