اکراچی (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سیاست صرف ہفتے میں ایک مرتبہ پریس کانفرنس کرنیوالوں کا حق نہیں ۔ چوہدری نثار کی جانب سے ٹوئٹس کرنے والے سیاستدانوں سے متعلق دیے گئے تنقیدی بیان پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سیاست میں ٹوئٹس بھی چلتی ہیں اور ٹکرز بھی، چوہدری نثار کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ اپنے دوست عمران خان کو مشورے دیں۔ چوہدری نثار اپنے ایچی سن کالج کے دوست سے پوچھیں کہ انہوں نے اپنی جماعت کا نام تو تحریک انصاف رکھا ہوا ہے لیکن پھر وہ انصاف کی بات کیوں نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ ماضی میں پرویز رشید اور چوہدری نثار کے درمیان ایسے طنزیہ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔