کوئٹہ (آئی این پی )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کول مائن ورکرز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد جاںبحق اور 2زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر کول مائن ورکرز کی گاڑی پر اس وقت مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جب وہ مچھ جارہے تھے فائرنگ کی زد میں آکر حبیب اللہ ،عبدالحسین ،سید مبارک اور یونس زخمی ہوگئے زخمیوں میں حبیب اللہ اور عبدالحسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔