• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ،لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی وارڈ میں جاگھسی،خاتون جاں بحق

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ)ڈی ایچ کیو اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نے بچے کو بچاتے ہوئے گھبراہٹ میں بریک کی بجائے ایکسیلیٹردبادیا ، تیز رفتار کا رشیشے توڑتی سی سی یو میں جا گھسی ، جس کی زد میں آکر خاتون سکیورٹی گارڈ اسرافیل بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ سویپرعظمیٰ بی بی اور7سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا جنہیں میوہسپتال لاہو رریفرکردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر عائشہ اسد ہسپتال میں داخل ہوری تھی کہ 7سالہ لڑکا فضل نعیم اس کی کار کی زدمیں آگیا گھبراہٹ میں اس نے بریک کی جگہ ایکسیلیٹر دبادیا جس سے کار7سالہ لڑکے کو اپنی لپیٹ میں لے کر سی سی یوکے دروازے کے شیشوں کوچکناچورکرتے ہوئے وارڈ میں داخل ہوگئی جہاں دونوں خواتین ملازمہ تیز رفتار کارکی زدمیں آگئیں۔
تازہ ترین