• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میری سرزمین ہے،کسی ڈیل کے تحت واپس نہیں آیا،گزین مری

سبی(نامہ نگار )سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین خان مری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ڈیل کی صورت نہیں آیا ہوں بلکہ عوامی مفاد میں اب ڈیل ضرور کروں گامیرے اوپر مقدمات اس وقت درج کیے گئے جب میں ملک میں موجود نہیں تھاعدالتوں کا احترام کرتا ہوں اگر میرئے اوپر کوئی الزام ثابت ہوتا ہے تو سزا بھگتنے کو تیار ہوں،پاکستان میری سرزمین ہے،مری قبیلے کی محرمیوں کا ازالہ وقت کی ضرورت ہے۔قوم کے وسیع تر مفادمیں کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گامری قبیلے کے لوگ ریاست کے ظلم و جبر کے باعث زخمی و دلبرداشتہ ہو چکے ہیں 70ءکی دہائی میں ہمارئے بزرگوں نے جب خود مختاری کی بات کی تو ان پر انگلیاں اٹھائی گئیں 18ترمیم کے بعد صوبائی خود مختاری پر عمل درآمد کرکے محرومیوں کو ختم کیا جاسکتا ہےسی پیک سے بلوچستان کے تابناک مستقبل کے دعوئے صرف اخبارات کی شہ سرخیوں تک محدود ہیں مستقبل میں کسی جماعت شامل ہونے سے قبل اپنے قبیلےسے مشاورت کرئونگاان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کیا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم سبی میر اصغر خان مری ،میر ناصر مری ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میری سرزمین ہے اور میں کسی ڈیل کی صورت وطن واپس نہیں آیا ہوں ڈیل کے مختلف طریقےہوتے ہیں جبکہ اس مرتبہ مفادعامہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈیل ضرور کریں گے تاکہ عوام یہاں کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق مل سکیںمجھے عدالتوں پر اعتماد ہے اور ان کا احترام کرتا ہوں مجھے انصاف ضرورملے گا یقیناً مری قبیلے کی محرمیوں کا ازالہ وقت کی ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ سی پیک کی آمدنی کا 92فیصد چائنہ جبکہ8فیصد پاکستان کو مل رہا ہے اور اس8فیصد میں بلوچستان کا کتنا حصہ ہوگا یہ تو یقیناً سوالیہ نشان ہے سی پیک کے نام پر بلوچستان کے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جائے بلکہ18ترمیم پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبوں کے حقوق کو تسلیم کیا جائے اور صوبائی خود مختاری کے تحت سی پیک کے اس عظیم منصوبے کو صوبائی حکومت کو دیا جائے تاکہ سی پیک سے حاصل کی جانے والی آمدنی صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ ہوسکے اور صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں ۔درایں اثناء انسداددہشت گردی کی عدالت سبی کے جج محمد رفیق لانگو نے نوابزادہ گزین خان مری کیخلاف کوہلو میں لیویز تھانے پر حملے دو اہلکاروں کے قتل اور تین افراد کے زخمی ہونے کے مقدمہ کی سماعت کی ،نوابزادہ گزین مری اپنے وکیل ارباب محمد طاہر ایڈوکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے ، عدالت نے مقدمہ کی سماعت 29دسمبر تک ملتوی کردی ،سرکار کی جانب سے پیروی پبلک پراسکیوٹر میر مراد بخش مری نے کی ۔
تازہ ترین