• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایمنسٹی اسکیم کرپٹ اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہے،سراج الحق

Latest News
لاہور.......جماعتِ اسلامی کےامیرسراج الحق کاکہناہےکہ ایمنسٹی اسکیم کرپٹ اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے کےلیے ہے،کالےدھن والوں کو دھن سفید کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے، اس سےغریب اورٹیکس دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، وہ منصورہ لاہورمیں میڈیاسےگفتگو کررہےتھے۔

سراج الحق نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں سے خاص طبقےکو فائدہ پہنچ رہا ہے،6جنوری کوکراچی میں نجکاری کے خلاف جلسہ کیاجائےگا۔ ان کا کہناتھا کہ سندھ اور وفاق کی کشمکش عوامی مفاد میں نہیں،جبکہ حکومت نے قبائلی عوام کیلئےریلیف کاکوئی کام نہیں کیا۔

اس سےپہلےجماعتِ اسلامی کی مجلس شوریٰ نے2016ءکونوجوانوں کا سال قرار دیااور فیصلہ کیاکہ نئےسال میں 50لاکھ نئےممبربنائے جائیں گے،مجلس شوریٰ نےبھارت کی طرف سےپٹھان کوٹ واقعےمیں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی شدید مذمت بھی کی۔
تازہ ترین
تازہ ترین