• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری نے اے پی سی موخر کردی، 28 کی بجائے 30 دسمبر کو ہوگی

لاہور(صباح نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے آل پارٹیز کانفرنس موخر کردی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاون پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس موخر کردی ہے۔ عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی اب 28 کی بجائے 30 دسمبر ہفتے کو ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلی فون پر رابطے کرکے انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اے پی سی میں مسلم لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے۔ طاہر القادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹائون کا مورد الزام ٹھہراتے ہوئے شہباز شریف سمیت پوری پنجاب حکومت کو 31دسمبر تک مستعفی ہونے کی مہلت دی ہے۔ واضح رہے کہ 17جون 2014 کو ماڈل ٹائون میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے دو خواتین کارکنوں سمیت 14افراد جاں بحق اور 90سے زائد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین