• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے سی سی اےعبوری کمیٹی کو سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناع مل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے کراچی کرکٹ کی سیاست گلے میں ہڈی بن گئی ہے۔آصف علی خان کی سربراہی میں عبوری کمیٹی نے اپنی سبکدوشی پر سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کرلیا ہے۔بورڈ نے گذشتہ ہفتےعبوری کمیٹی کو ہٹا کر بریگیڈیئر(ر)اختر ضامن کی سربراہی میں کے سی سی اے کی نئی عبوری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی خان نے عہدے کا چارج نہیں دیا تھا۔اب انہوں نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیا ہے جس سے بورڈ کی تشکیل دی ہوئی عبوری کمیٹی کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
تازہ ترین