• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے نادار سکھ کے علاج کی یقین دہانی کرادی ،رادیش سنگھ

پشاور(لیڈی رپورٹر) مریم نواز شریف نے پشاور کے نادار سکھ شخص کے علاج معالجے کی یقین دہانی کرادی ، بیت المال سے اخراجات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ سکھ رہنما وسماجی کارکن رادیش سنگھ ٹونی نےکہا ہے کہ درپن سنگھ دماغ کی شریان پھٹ جانے کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 12روز سے بے ہوشی کے عالم میں موت وحیات کی کشمکش میں پڑاہے ،اہلخانہ کے پاس علاج کیلئے رقم نہیں رابطہ کرنے پر مریم نواز شریف نے مالی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نےکہا کہ حکومت نے تاحال اقلیتی برادری کو صحت انصاف کارڈ سے بھی محروم رکھا ہے جس سے ان میں بے چینی پائی جاتی ہے ، انہوں نے مریم نواز سےجلد مالی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ درپن سنگھ کی زندگی بچائی جاسکے۔
تازہ ترین