لاہور (اکنامک رپورٹر)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان حکومت پر قبل از وقت الیکشن کرانے کے لئے دبائو بڑھانے کی حکمت عملی اوراپوزیشن کے دیگر معاملات کے سلسلہ میں کل لاہور میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثنا کو مستعفی ہونے کیلئے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن ، قصاص تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔