امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان قائداعظم کے وژن پر عمل کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔
لاہور سے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ قائداعظم پاکستان کو اسلامی و فلاحی اور دنیا کے لیے ایک مثالی ملک بنانا چاہتے تھے،لیکن اشرافیہ نے اسے اپنی جاگیر بنالیا ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ عوام کے حقوق غصب کرنے والے عوامی نمائندے نہیں غاصبوں کا ٹولہ ہے،قائداعظم نے پور ی زندگی میں اپنے اصولوں سے انحراف نہیں کیا ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جمہوریت کا راگ آلاپنے والے خود اپنی پارٹیوں میں جمہوریت کو برداشت نہیں کرتے ، موجودہ جمہوریت جمہوری نظام کے ساتھ ایک مذاق ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کامیابی سے ہم کنار ہوکر رہے گی، عوام آئندہ انتخابات میں آزمائے ہوئوں کو ووٹ نہ دیں۔