• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی جاسوس کامقد مہ ٹھیک طرح نہیں لڑا ،شیری رحمان

کراچی(جنگ نیوز)پیپلز پا رٹی ر ہنما اورسابق وزیر اطلاعات سینیٹر شیر ی ر حمان نے کہا ہے کہ پا کستان نے کلبھوشن کے حوالے سے اقوام متحد ہ میں اعلی سطح پر مقد مہ نہیں لڑا ،سینئر کیرئر کونسلر سید عابدی نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کیلئےایگر یکلچرسا ئنسز میں اعلیٰ مواقع موجود ہیں ،یو نیوز کرا چی کے بیوروچیف فہیم صدیقی کا کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے گزشتہ کیئے جا نے والے پاور شو ز میں سے لیا قت آ باد میں ہو نے والا جلسہ سب سے بہتر پاور شو تھا،وہ جیو کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخواکی جانب سے یتیم بچوں کیلئے خصوصی سفاری ٹر ین سے متعلق رپورٹ جیونیوز کے نمائند ے عادل پر ویز نے پیش کی۔ پروگرام میں بابائے قوم قائد اعظم محترم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ موسیقار باباجی اے چشتی کی 22ویں بر سی پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی حکومت کی بڑ ی غفلت ہے ،انکا کہنا تھا کہ ہمیں اخلاقیا ت اور خیر سگالی کے جذبے کے سا تھ سا تھ پاکستان کے مقد مے کو کسی بیا نئے میں کمزور نہیں کر نا چا ہیے ،پروگرا م میں پو چھے گئے سوال کہ اس طر ح کے مسا ئل پر پا لیسیوں پر نر می د کھا نے سے بڑے مسا ئل کا حل بھی ہو سکتا ہے؟ کے جواب میں شیر ی ر حمان نے کہا کہ بھارت میں مود ی سر کارنے پاکستان نے خلا ف مستقل جار حا نہ بیانیہ برقرار ر کھا ہوا ہے، اعلی سطح پر بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے خو د کہا گیا کہ اچھاہوا ہم نے بنگلہ د یش میں مداخلت کی اور اچھا ہو گا کہ پاکستان کو بار بار خبر دار کیا جا تار ہے،پاکستان پربار بار بے بنیاد الزاما ت لگائے جا تے ہیں جس پر ہندوستان میں بھی بڑ ی تنقید ہو ر ہی ہے، انکا کہنا تھا کی خیر سگالی اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلتے ہیں ،مذاکرات کی میز پر اکیلا ملک کچھ نہیں سر سکتا ،کھیل کے میدا ن میں دونوں ملکوں کے روابط کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں پاکستان کی جانب سے تعاون کی شروعات انیس سو پچاس میں کی جا چکی ہے ،اب بھارت کو اپنے ر ویے پر غور کر نا چا ہیے،انکا کا کہنا تھا با ہمی تعلقا ت کے ذریعے ایک حد تک بہت سار ے کام ہو سکتے ہیں۔متحدہ پاکستان کے بعد پا ک سر زمین پارٹی کا لیا قت آ باد میں پاور شو کا انعقا د ہوا ،جہاںسر برا ہ پی ایس پی مصطفی کمال نے ہمیشہ کی طر ح مخا لفین کو آ ڑ ےہا تھوں لیا، جس پر تبصر ہ کر تے ہو ئے جیو نیوز کرا چی کے بیوروچیف فہیم صدیقی کا کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے گزشتہ کیئے جا نے والے پاور شو ز میں سے لیا قت آ باد میں ہو نے والا جلسہ سب سے بہتر پاور شو تھا، انہوں نے ایک اچھا پاور شو کیا ، جہاں نے پی ایس پی نے مکمل فوکس کرا چی کے مسا ئل پر ر کھا ہوا تھا ،انکا کا کہنا تھا کہ ایک بات غور طلب ہے کہ جب سے ا یم کیو ایم کی طر ح پی ایس پی نے بھی بلد یا تی نظام اور کر اچی کے عوام کی بات کر نی شروع کی تو انہیں عوام کی جانب سے جواب ملنا شروع ہو گیا ہے،یہی پی ایس پی کرا چی پر یس کلب کے باہربیٹھی ہو ئی تھی تو اس وقت انہیں یہ پذیرا ئی نہیں ملی تھی،انکا مزید کہنا تھا کہ آ ئند ہ انتخابات کو لے کر کرا چی کے عوام تذوبذب کا شکا ر ہیں،انہیں سمجھ نہیں آ ر ہا کرا چی کی اصل نما ئند ہ سیاسی قوت کون سی ہے، البتہ ایم کیوایم اندرونی اختلا فات سے پی ایس پی کو فائد ہ ضرور پہنچے گا۔مزید پروگرا م جیو پاکستان میں گفتگو کر تے ہو ئے سینئرکر ئیرکونسلر سید عا بد ی نے ایگر ی کلچر سا ئنسز میں کر ئیر کے حوالے سے آ گا ہی د یتے ہو ئے کہا کہ ایگر ی کلچرسا ئنسز میں بہتر ین مواقع موجود ہیں ،انہوں نے بتا یا کہ آ پ ایگر یکلچر میں مختلف فیلڈز کو اپنا سکتے ہیں ،جس میں سائنس اورٹیکنالو جی کا شعبہ ہے ، سا مینجمنٹ اور کروپ سا ئنس کا شعبہ ہے ، اس کے علاوہ ایگرواکنامکس کی فیلڈ ہے میں ،جس میں ایگر ی کلچر اور اکنامکس کو د یکھتے ہو ئیے ایک سا ئنس آ جا تی ہے، انکا کہنا تھا ایگر ی کلچر کے ہر ایر یامیں ریسر چ کے مواقع موجود ہیں، جبکہ بے تحا شہ اسکولر شپس اور اگر آپ تجر بہ کارہوں تو امیگر یشن کے بھی چانسز ہو تے ہیں، ہو ٹل مینجمنٹ کی فلیڈ سے متعلق سید عا بد ی نے بتایا کہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس اندسٹر ی میں بھی کئی شاخیں ہیں جن ہیں جن میں ڈگر یاں لی جا سکتی ہے مہما نیت اور سیا حت مینجمنٹ ،ہو ٹل اند سٹر ی میں ما ر کیٹنگ ، ر یسٹوارنٹ مینجمنٹ ،فرنٹ آ فس مینجمنٹ، فوڈ ایند بیور یج ،کیٹر نگ کے علاوہ اور د یگر کی تعلیم و تر بیت لی جا سکتی ہے ، ہو ٹل مینجمنٹ میں ما ہر یت کی سب زیاد ہ ڈ گر یاں سو ئٹزر لینڈ آ فر کر تا ہے ۔ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخواکی جانب سے یتیم بچوں کیلئے خصوصی سفاری ٹر ین کا اہتما م کیاگیا ہے ۔جہاں بچوں کو پشاور سے اٹک تک سفر کر وایا جا ر ہا ہے ، اس حوالے سے جیونیوز کے نمائند ے عا د ل پر ویز نے بتا یا کہ یتیم بچوں کیلئے خصوصی سفاری ٹر ین پشاور کینٹ ر یلوے اسٹیشن سے روانہ ہو چکی ہے اور اس کی منزل ہے اٹک، سفار ی ٹر ین میں یتیم بچوں کی تعداد 40سے زائد ہے ، عا د ل پر ویزنے بتایا کہ اٹک میں بچوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،گھڑ سوار ی، اونٹ سواری کا بندوبست کیا گیا ہے اورمختلف کھیل ر کھے گئے ہیں ، اس موقع پر بچوں کی خو شی د ید نی ہے ،یہ پہلی بار ہے کہ یتیم بچوں کوسفار ی ٹر ین میں سفر کر نے کا موقع د یا گیا ہے جبکہ اس قبل خو ا جہ سراؤں کو بھی یہ موقع فرا ہم کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین