• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) خیرپور کے علاقے گمبٹ کے نواحی گاؤں محبوب کلہوڑو کے رہائشی افراد نے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین بااثر شخص کی زیادتیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت گلاب خان، غلام مرتضیٰ، محبوب کلہوڑو ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ دیہہ فتو سیال میں ہماری200 ایکڑزرعی زمین پر علاقے کے با اثر شخص نے قبضہ کرلیا ہے جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی ہے لیکن پولیس بھی ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ہمیں ہراساں اور پریشان کررہی ہے ۔ ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ با اثر افراد کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے اور ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین