• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹو نے اپنی جان پاکستان کی بقاء کیلئے قربان کی،پی پی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کا اجلاس ضلعی صدر صغیر احمد قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں قائد حزب اختلاف پاشا قاضی، ایگزیکٹو کے ممبران شاہد اقبال، اظہر سیال، رجب خاصخیلی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی عہدیداروں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جان پاکستان کی بقاءاور عوام کے حقوق کے لئے قربان کی تھی اسی لئے لاکھوں کی تعداد میں لوگ گڑھی خدا بخش پہنچ کر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمیشہ کی طرح حیدرآباد ضلع کا قافلہ ڈسٹرکٹ آفس سے 26 دسمبر کی شب روانہ ہوگا جس میں ہزاروں کارکن شامل ہوں گے جو گڑھی خدا بخش پہنچ کر قائدین کے ساتھ اظہار یک جہتی کریں گے اور جلسے میں شرکت کریں گے۔
تازہ ترین