• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیشنل اسکواش پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے مطمئن،طاہر سلطان

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر)غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے اسکواش کے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان نے پاکستان اوپن مینز اسکواش چیمپئن شپ اور چیف آف ایئر اسٹاف ویمن اسکواش چیمپئن شپ کو کامیاب ترین انٹرنیشنل ایونٹس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ایونٹس میں اگرچہ ہمارے مرد اور خواتین کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے لیکن ہمیں امید ہے کہ اگر پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹس کی مستقبل بحالی ہوجائے تو ہمارے کھلاڑی بھی فائنل تک رسائی حاصل کرسکیں گے جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے۔ پروفیشنل اسکواش ایسو سی ایشن پاکستان میں سیکیورٹی کے اقدامات پر بھرپور فوکس کئے ہوئے ہے، حال میں ہونے والے ایونٹس کے دوران بھی انہوں نے سیکیورٹی وفد کو اسلام آباد بھیجا تھا۔ اس نے انتظامات کو بہتر قرار دیا۔ فیڈریشن نے بارہا پی ایس اے کو لکھا ہے اور بتایا ہے کہ پاکستان میں مختلف انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد ہورہا ہے اور غیرملکی کھلاڑی ان میں شرکت کررہے ہیں۔طاہر سلطان کا کہنا تھاکہ فیڈریشن نے پی ایس اے پاکستان میں سیکورٹی نظام کے حوالے سے ہرطرح مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اپنی مرضی سے چلتے ہیں، پی ایس ایل کرکٹ کے موقع پر بھی فروری میں ان کا سیکیورٹی وفد لاہور آئے گا۔فیڈریشن کی جنوری میں بورڈ میٹنگ ہوگی اور پی ایس اے پر بھرپور دبائو ڈالا جائے گا کہ جولائی میں پاکستان کو مینز اور ویمنز ایونٹس دیئےجائیں۔
تازہ ترین