ملتان (سٹا ف رپورٹر)ملتان کے نوجوان نے قائد اعظم کے 400سے زائد پورٹریٹ ملک کے مختلف شہروں کے تاریخی مقامات پر آویزاں کر دیئے ہیں 13جون 2015میں زیارت میں قائد اعظمؒ کی رہائش گاہ کو لگنے والی آگ سے قائد اعظم کی قیمتی اور تاریخی نواردات جل گئے تھے ملتان کے نوجوان نے قائد اعظم ؒسے اظہار یکجہتی کے لئے گلے میں پاکستانی پرچم لپیٹ کر ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور وہاں قومی پرچم اور قائداعظمؒ کی تصاویریں آویزاں کی ہیں جس پر انہیں سماجی سیاسی تنظیموں کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازاگیا ہے ۔