• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کاججز روسٹر جاری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد معمول کے عدالتی کام کیلئے بھی ججز روسٹر جاری کردیا ہے۔موسم سرما کی تعطیلات کے روسٹر کے تحت آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سات جج ہوں گے۔جن میں جسٹس قاسم خان،جسٹس طارق عباسی،جسٹس علی اکبر قریشی،جسٹس قاضی محمد امین،جسٹس مرزا وقاص رئوف مرزا،جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں۔یکم جنوری سےشروع ہونے والے ہفتہ میں تین جج ہوں گے۔جن میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس علی اکبر قریشی شامل ہیں۔جبکہ نو جنوری سے معمول کے عدالتی ورک کیلئے راولپنڈی میں سات جج ہوں گے۔جسٹس مامون رشید شیخ سترہ فروری تک جبکہ ان کی جگہ انیس فروری سے جسٹس فرخ عرفان خان کے ساتھ ساتھ راولپنڈی بنچ میں جسٹس مظہر علی اکبر نقوی،جسٹس عبادالرحمن لودھی،جسٹس شمس محمود مرزا،جسٹس خالد ملک،جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس شاہد محمود عباسی تاحکم ثانی تعینات رہیں گے۔
تازہ ترین