سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ بینظیر کا قاتل افغانستان میں ہےمشرف سچا ہے تو عدالت کا سامنا کرے،وہ سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کو بینظیر بھٹو کو سیکورٹی دینی چاہیے تھی، محترمہ اپنی زندگی میں کتاب میں لکھ چکی تھی کہ میری جان کو خطرہ ہے، پھر بھی پرویز مشرف نے انہیں وہ سیکورٹی نہیں دی جو کہ دینی چاہیے تھی۔ اگر مشرف کا دامن صاف ہیں تو وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے، الزام کوئی بھی کسی پر بھی لگاسکتا ہے، ہم ثبوتوں کی بات کررہے ہیں، ٹیلی فون اور فارنزک ثبوتوں کی باتیں کررہے ہیں، پرویز مشرف وطن واپس آکر کیسز کا سامنا کریں۔ جس کی ذمہ داری تھی اس سے پوچھنا ہوگا، ان کا دامن صاف ہیں تو کورٹ میں پیش ہوں، باتوں سے کچھ نہیں ہوتا، ہماری لیڈر گئی ہے، ہم ہر سطح پر جائیں گے، ہم مرتے دم تک جدوجہد کرینگے کہ بی بی کے قتل کے پیچھے جو جو ہیں انہیں سزا دلائی جائے، ان کا پیچھا نہیں چھوڑینگے۔