کراچی ( پ ر ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہےکہ مولانا حلیم الرحمٰن قریشی جمعیت علماء اسلام کا قیمتی اثاثہ تھے ، انکے اچانک انتقال سے علمی حلقوں خصوصا جمعیت علماء اسلام کی جاری جدوجہد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔وہ فون پر مولانا حلیم الرحمن قریشی کے بڑے صاحبزادے مولانا حمیدالرحمٰن، قاری محمد عثمان اور بھائی مولانا عبدالرشید نعمانی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں کہا کہ مولانا مرحوم کی دینی،ملی اور جماعتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔