سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے کاروباری برادری پر زور دیا ہےکہ وہ غیر ملکی قرضوں سے نجات کے لیے ایکسپورٹ بڑھائیں۔
ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام ایکسپورٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں کے لیے خود مختاری گروی رکھنی پڑتی ہے عالمی ادارے قرضوں کے عوض اپنی پالیسی نافذ کرتے ہیں، انھیں پالیسوں سے نقصان پہنچتا ہے اس لیے ہمیں ضرورت ہے کہ اپنی صنعت کو ترقی دیں ایکسپورٹ میں اضافہ کریں۔
تقریب سے ایس ایم منیر ،افتخار ملک، ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
بعد ازاں چیئرمین رضا ربانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایکسپورٹرز میں ایوارڈ تقسیم کئے ۔