ملتان (سٹاف رپورٹر)شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 10ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جنوبی پنجاب میں کارکنوں اور عہدیداروں کی جانب سےتعزیتی سیمینار ہوا، تقریب کی صدارت حبیب اللہ شاکر نے کی جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید ناظم حسین شاہ، سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابونفیس احمد انصاری ، ڈاکٹر جاوید صدیقی سمیت دیگر شریک تھے اس موقع پر حبیب اللہ شاکر نے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ شہید بے نظیر بھٹو کے عوامی مشن کی تکمیل کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملکی بقا،استحکام اور پسے ہوئے طبقات ، مزدوروں ، کسانوں ، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔