• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف ایٹ ،فٹ بال گرائونڈ پر وکلا چیمبرز کی تعمیر کیخلاف شہری سراپا احتجاج

اسلام آباد(ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) ایف ایٹ ضلع کچہری کے قریب واقع فٹ بال گرائونڈ پر وکلا چیمبرز کی تعمیر کے خلاف علاقے کے مکین بلبلا اٹھے اور بچوں کےلئے مختص گرائونڈ پر غیرقانونی قبضے کے خلاف اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کرلی مگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے یہ کہہ کرشکایت لے کر آنے والوں کو مایوس کردیا کہ ضلعی انتظامیہ بچوں کے گراونڈ پر قبضہ کے خلاف آپریشن کے لئے سی ڈی اے رابطہ کرچکی ہے مگر وکلاء نے سول عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا ہے۔علاقے کے مکینوں کے ایک گروپ نے اس ضمن میں میڈیا سے بھی مدد کی اپیل کی ، ایک وفد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب معاشرے کے پڑھے لکھے لوگ بچوں کےلئے مختص فٹ بال گرائونڈ کو بھی برداشت نہیں کرسکتے تو عام لوگوں سے اچھے کاموں کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) مشتاق احمد سے جب اس ضمن میں رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ بچوں کے گرائونڈ کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر نوید ملک سے جب اس ضمن میں رابطہ کیا گیا تو ان کا فون بند ملا۔
تازہ ترین