ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور قائد جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سیاسی نابالغوں کو شکست سے دوچار کرینگے ،ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے، سیاست میں رواداری اور بھائی چار ے کو ترجیح دی ہے، بازاری اور غلیظ زبان سے اجتناب کیا ہے ، مخالفین یاد رکھیں ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں،علاقائی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی،پانی،بجلی اور گیس فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہےʼ انتخابات سے قبل عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ۔