• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی محرومی کا احساس ہے ہم بھی ناراض ہیں، احسن اقبال

خضدار (نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قائدین کے ساتھ ملکر بلوچستان کے مسائل کا حل چاہتے ہیں،جہاں جمہوریت مضبوط ہو گی وہاں ہر مسئلہ حل ہو گا، جمہوریت میں ملک کبھی کمزور نہیں ہوا، ناراض تو ہم بھی ہیں کہ ہمارے وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا اس کے باوجود ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں گوادر کے حوالے سے سنگاپور سے جو معاہدہ کیا گیا تھا وہی معاہدہ چین سے بھی کیا گیا جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی، بلوچ نوجوان تعلیم پر توجہ دیں قلم اور کتاب کو اپنائیں تو کوئی طاقت ان کے حقوق کو ہڑپ نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنس وڈھ کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل ،وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ ،سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل ،یونیورسٹی کی طالبہ نگار بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں خضدار پہنچنے پر وفاقی وزیر کا ائیر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمددرانی کی قیادت میں مسلم لیگی کارکنان نے استقبال کیا اور انہیں جلوس کی شکل میں سرکٹ ہاؤس خضدار پہنچایا گیا۔
تازہ ترین