کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز بلوچ کے ساتھ ٹرانسپورٹروں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی سی ریونیو انعام الحق قریش ٗ ڈی ا یس پی جمیل ٗ تحصیلدار اور سارجنٹ پشین نے ٹرانسپورٹر فیض محمد عرف خالو جان ٗ عبدالمنان کاکڑ ٗ بسم اللہ خان الکوزئی ٗ رحمت اللہ سنزرخیل ٗ جانان بارکزئی ٗزین ترین ٗ ملک منصور اچکزئی اور دلاور خان ترین نے شرکت کی۔ بعد ازاں ٹرانسپورٹروںنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈی سی پشین نے فوری طور پر کمرشل ٹرانسپورٹ اور لوکل ٹرانسپورٹ نیو اڈے ہمدرد فلور مل کے ساتھ شفٹ کیا اور تمام ٹرانسپورٹر آنے جانے کیلئے سرخاب روڈ کا استعمال کریں ۔ حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے کہا کہ ڈی سی پشین بالاچ عزیز بلوچ ایک مخلص اور ایماندار شخصیت ہیں ہم یہ امید کرتے ہیں کہ سابق ڈی سی نے نیو اڈہ میں ایک بور ٗ مسجد ٗ انتظار گاہ ٗ باتھ روم اور ایک کلو میٹر روڈ بنانے کا وعدہ کیا تھا موجودہ ڈی سی اس وعدہ کو پورا کریں گے ۔