کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل کی سربراہی میں لیویز فورس جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت منظور احمد نیازی ،تحصیلدار زیارت نوراحمد،میجر رسالدار روزے محمد اور رسالدار میجر زمان شامل تھے نے زندرہ زیارت ،کواس ،احمدون ‘ کچھ اور مختلف مہاجر کیمپوں میں سرچ آپریشن کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد افضل نےکہاکہ ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑا جائے گا۔