وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاک آرمی کے متعلق ن لیگ اور سعد رفیق نے قطعا کوئی بات نہیں کی ، میں ان کی بات کی تائید کرتا ہوں۔
رانا ثنا اللہ وضاحتی بیان میں کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے پاک فوج کے متعلق کوئی بات نہیں کی ، جن چھوٹی چھوٹی شرارتوں کی بات کی گئی وہ کسی اور کی طرف اشارہ کیا گیا تھا اور لوگ ایسی شرارتیں کرتےہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ طاہر القادری کو یہ لوگ کنٹینرپرچڑھاناچاہتے ہیں خود چڑھنا نہیں چاہتے،سعدرفیق کی بات کا اشارہ فوج کی طرف ہرگز نہیں تھا ۔
وزیرقانون پنجاب نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف مسلم لیگ ن کے نئےوزیراعظم کے امیدوارہیں،اب کچھ لوگ پنجاب میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کیس عدالتوں میں چل رہے ہیں، فیصلہ بھی عدالتوں میں ہونا ہے،چوراہوں پر نہیں،طاہر القادری کی اگر کوئی خواہش پوری نہیں ہوئی تو رپورٹ ان کے پاس ہے۔
رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں طاہرالقادری کا استغاثہ زیرسماعت ہے،اگر ٹرائل میں کوئی معاملہ درپیش ہے تو وہ ہائی کورٹ جاسکتے ہیں ۔