• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کو سعودی عرب جانے پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، خواجہ آصف

Todays Print

سیالکوٹ (این این آئی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا کی دوستی گھاٹے کا سودا ہے ،خورشید شاہ کو سعودی عرب کے حوالے سے اعتراضات نہیں ہونے چاہئیں، شریف برادران نے جلا وطنی کے آٹھ سال وہاں گزارے انکے وہاں خاندانی تعلقات ہیں، 2014ء سے دھرنوں کی سیاست میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا وہ بجلی پیدا کر کے دوسرے صوبوں کو بھی تقسیم کرینگے مگر وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکے، پیپلز پارٹی نے ملک کو اندھیروں میں ڈالا ،ہم نے آ کر ملک کو اندھیروں سے نکالاہے۔جمعہ کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سے پارٹنر شپ میں پاکستان کا فائدہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اس پارٹنر شپ سے ہمیشہ گھاٹا ہی ہوا ہے۔

تازہ ترین