اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سکیورٹی فورسز اور عوام کے بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جس نے اپنے شہید بچوں کے لہو سے قربانی کے چراغ جلائے ہیں،دنیا کے کسی ملک نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان جتنی بڑی اور عظیم قربانی نہیں دی، ارکان پارلیمنٹ سمیت ہر طبقے کے لوگ پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کرکے اس کاز میں حصہ ڈالیں۔