کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت اگلے چار سال کی مدت کے لئےپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 4 جنوری کو لاہور میں صبح 11بجےہونگے ۔ یہ اعلان فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بشیر نے کیا۔ الیکشن میں سندھ کی نمائندگی قائم مقام صدر عابد افتخار ملھی ، محمد یعقوب اور ذعیمہ خاتون کرینگی۔ کراچی کی نمائندگی صدر غلام محمد خان اور یفری بورڈ کی نمائندگی محمد یعقوب قادری کرینگے۔