لالہ موسیٰ (اے پی پی) حکومت پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ضلع گجرات کی دو تحصٰل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں اور ایک سول اسپتال کو کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ کے ٹاپ10اضلاع مےں شامل کرلیا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے بہترین کارکردگی پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری کی زیر قیادت ہیلتھ مینجمنٹ، ڈاکٹرز اور اسٹاف کو اہم سنگ میل کے حصول پر مبارکباد دی ہے۔