عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں استعفے دے کرسڑکوں پر نکلنا چاہیے۔حدیبیہ پیپر ملز اور ایل این جی کیس میری طرف سےلطیف کھوسہ لڑیں گے۔
شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے اے پی سی میںکہا تھا کہ وہ حدیبیہ اور ایل این جی کیس مفت لڑینگے ،اے پی سی میری طرف سے کامیاب ہوگئی،باقیوں کا نہیں پتا۔
انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں اہم مقدمہ چل رہاہے،ایک شخص کو 5ججوں نے نااہل قرار دیا، وہ سعودی عرب میں کل سے بیٹھے ہیں،میری ریاض میں بات ہوئی ہے اور مجھے بتایاگیا ہے کہ وہ منتظربیٹھے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں وزیراطلاعات رہاہوں ، میرے اپنے ذرائع ہیں،کنگ سلمان نے بارآوری کی درخواست قبول نہیں کی،پورا مڈل ایسٹ گھوم آئیں ،این آر او نہیں ہوگا ۔