• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک :اسپتال میں گیس سلنڈر کا دھماکا،6افراد جاں بحق

At Least Six Killed In Attock Hospital Cylinder Blast

اٹک کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ریسکیور ذرائع کے مطابق دھماکاسلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ،جس سے اسپتال کی عمارت کا کچھ حصہ گر گیا ۔

ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دھماکے سے نہیں بلکہ عمارت کے گرنے والے حصے میں دب کر مرے ہیں ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک عبادت نثار اور وفاقی وزیر شیخ آفتاب حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے کے باعث خواتین وارڈ کا ایک حصہ متاثر ہوا جہاں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین