اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی پی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان 9جنوری کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔20چکوال ۔I کے بائی الیکشن میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کی توجہ الیکشن ایکٹ -2017کی سیکشن -182کو ملحوظ نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے جسکے تحت حلقے میں پولنگ سے 48 گھنٹے قبل کسی بھی امیدوار کا جلسہ عام نہیں ہوگا۔ کوئی بھی جلوس میں شرکت نہیں کرے گا مذکورہ سیکشن کی خلاف ورزی پر دو سال قید کی سزا ایک لاکھ روپے جرمانہ تک کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسلئے 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب بارہ بجے انتخابی مہم ختم کرنا ہوگی۔